Add To collaction

لیکھنی گلدستہ منقبت کا -14-Oct-2023

نصیب تیرے کرم سے چمک اٹھا یا رب! جہاں میں پھر مہِ رمضان آ گیا یا رب! ہے لاکھ لاکھ ترا شکر پھر دیا رمضان کرم سے ذوقِ عبادت بھی ہو عطا یا رب! الٰہی عشرۂ رحمت کی ہوگئی آمد ہمیں بھی بھیک دے رحمت کی یاخدا یارب! کرم سے عشرۂ رحمت کو پا لیا ہم نے تو بخش عشرۂ رحمت کا واسطہ یا رب! طفیل عشرۂ رحمت ہو ساتھ ایماں کے ترے حبیب کے جلووں میں خاتمہ یا رب! کریم! عشرۂ رحمت دیا کرم سے اب عذاب دُور ہو رحمت سے قبر کا یارب! ہے کوچ عشرۂ رحمت کی عنقریب اب آہ! عطا ہو غم، مہِ رمضان کا عطا یا رب! ہمارے سارے مریضوں پہ فضل و رحمت ہو اِنہیں ہو از پئے رمضاں عطا شفا یارب! جو عاشقانِ رسول آفتوں سے ہیں دو چار نجات اُنہیں پئے رمضان کر عطا یارب! جو تنگ دست ہیں اُن پر کرم ہو یااللہ! دے ان کے رِزْق میں برکت پئے رضاؔ یارب! ترے حبیب کے جو بھی غلام ہیں مقروض نجات قرض سے اُن کو تو کر عطا یارب! اُنہیں خوشی دے مسرت دے عیش و راحت دے جو تیرے بندے ہیں صدموں میں مبتلا یارب! جو بھتا خور، لٹیرے ہیں چور ڈاکو ہیں انہیں تو توبہ کا کر دے شرف عطا یارب! بنے اب اَمن کا گہوارہ ملک پاکستان الٰہی دیتا ہوں رمضاں کا واسطہ یارب! ترے کرم سے ملا مغفرت کا ہے عشرہ رہائی نارِ جہنم سے ہو عطا یارب! الٰہی آگیا رمضاں کا آخری عشرہ رِہائی نارِ جہنم سے ہو عطا یارب! الٰہی رہ گئے رمضاں کے آخری روزے رہائی نارِ جہنم سے ہو عطا یارب! الٰہی رہ گئیں رمضاں کی آخری گھڑیاں کرم سے بخش بھی دے ہم کو یاخدا یارب! الٰہی! دے دے تو عطارؔ کو غم رمضاں رُلائے غم اسے رمضان کا سدا یارب!

   0
0 Comments